علاقائی سلامتی میں ایران کا کردار اہم ہے، عمانی وزیر خارجہ
Jul ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے علاقائی سلامتی کے قیام میں ایران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کے حوالے سے مسقط اور تہران کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
اتوار کی شب سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں کسی بھی غیر دانشنمدانہ اقدام کے نتیجے میں عالمی جہازرانی میں روکاوٹیں پیدا ہوں گی جس کا نقصان دنیا کے تمام ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خلیج فارس میں جہازرانی کے تحفظ کے لیے تمام فریقوں کے درمیان رابطوں کی ضرورت ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس کی سلامتی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ ان کا ملک خلیج فارس کے بحران میں مصالحت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوسف بن علوی کے دورہ ایران اور ایرانی حکام سے ملاقات سے قبل، عرب ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ وہ ایران و امریکہ اور تہران و لندن کے درمیان مصالحت کے مشن پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
عمان کے وزیر خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کی غرض سے ہفتے کے روز ایران پہنچے تھے۔