Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  •  890 کلو سونے،چاندی اور ریشم سے غلاف کعبہ تیار

غلاف کعبہ کو مکہ المکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔

مکمہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔ غلاف کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا، 100 کلو چاندی جب کہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ سعودی ریال لاگت آئی، غلاف کعبہ کی لمبائی50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف قرآنی آیات پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں، غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کیا جاتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک واحتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہرسال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے، 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

ٹیگس