Aug ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • شام میں 20 دہشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے  ادلب کے  علاقے میں زبردست کارروائی کرتے ہوئے 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا اور باقی بچے دہشت گرد حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں سمٹ کر رہ گئے ہیں جہاں سے وہ گاہے بگاہے رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس