شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر خان شیخون کا محاصرہ کر لیا
Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
شامی فوج نے جنوبی صوبے ادلب کے اسٹریٹیجک شہر خان شیخون کا محاصرہ کر لیا ہے۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے مدایا ٹاؤن کی جانب سے پیشقدمی کرتے ہوئے، خان شیخون کے اطراف کی بلندیوں اور میدانی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد شہر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
شامی فوج نے خان شیخون کے قریب واقع جبل النار کی بلندیوں پر اپنے مورچے مضبوط کر لیے ہیں اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو پوری طرح کنٹرول کر رہی ہے۔
شامی فوج کے توپ خانے اور روسی فضائیہ کے طیاروں نے بھی خان شیخون کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور ان کی سپلائی لائن منقطع ہوگئی ہے۔
خان شیخون، انتہائی اہم اور حیاتی شاہر پر واقع ہے اور اس پر تسلط کی صورت میں حلب دمشق شاہراہ، پوری طرح سے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہو جائے گی۔