Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان و ہندوستان میں عالمی یوم علی اصغر (ع)

کربلا کے شیر خوار کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام جمعے کو دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منایا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،کراچی،کویٹہ، اورپاراچنارمیں کربلا کے شیر خوار کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام بھرپور طریقے سے منایا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اس موقع پر ماوں نے اپنے بچوں کو سبز لباس پہنا رکھے تھے جبکہ بچوں کے ماتھے پر لبیک یا امام زماں (عج) درج تھااورخواتین نے اپنے بچوں کو راہ امام زماں (عج) میں قربان کرنے کا عہد کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم حضرت علی اصغرؑکے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر یوم عاشور کو میدان کربلا میں شہید ہونے والے والوں خاص طور سے طفل شیر خوار، علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جاتی ہے۔

عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام ایران، عراق، ہندوستان، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان سمیت دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منعقد کئے گئے۔

 

ٹیگس