Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا: اہلسنت عالم دین

پاکستان کے اہلسنت عالم دین شاہ عبدالحق قادری کا کہنا ہے کہ حسینی کردار ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا۔

میمن مسجد کراچی میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کے لئے جان، مال اور عزیز و اقارب کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی۔

اہلسنت عالم دین شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، واقعہ کربلا میں حسینی کردار ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا، شہدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کے لئے جان، مال اور عزیز و اقارب کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی۔

علامہ شاہ عبدالحق قادری کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے اصحاب و انصار نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفیٰ (ص) کی حفاظت کے لئے شہادت کو فوقیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا نے اسلامی تاریخ پر گہرے اثرات اور انمٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہا کہ امت مسلمہ کیلئے یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کی خاطر حسینی کردار ہمیشہ رہنماء رہے گا، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی۔

ٹیگس