Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 40عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات

افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے ہلمند میں طالبان مخالف کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی۔

افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ھلمند کے موسی قلعہ علاقے میں طالبان مخالف کارروائی میں 22 طالبان ہلاک اور طالبان کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا۔ بیان کے مطابق عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں 30 سے 40 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

واضح رہے کہ کارروائی کے نتیجے میں نزدیکی گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب  نشانہ بنی۔

ٹیگس