Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان کی مسجد میں دہشت گردانہ دھماکے درجنوں جاں بحق اور زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نمازجمعہ کے دوران ایک مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد نمازی جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے علاقے  جو درّہ میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد جاں بحق اور پچپن  دیگر زخمی ہوگئے ۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ صوبہ ننگرہار کے گورنریٹ کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ نماز جمعہ ادا کررہے تھے - ابھی تک  کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے -

 

ٹیگس