Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran

صدر بشار اسد نے منگل کے روز جنوبی صوبے ادلب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والی شامی فوج کے اگلے محاذوں کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شام کے صدر بشار اسد نے ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری جنگ، آشوب اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ادوغان پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےشام کی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت کو ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ ترکی  اس سے پہلے تک شام  میں شامیوں کے گھروں، گندم اور تیل کو لوٹتا رہا ہے اور آج ہماری سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

شام کے صدر نے ملک کے مشرقی اور مغربی محاذوں پر جاری لڑائیوں کو عرب فوج کی طاقت کو پراکندہ کرنے اور توجہ بٹانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں شامی سرزمین کا چپہ چپہ اہمیت رکھتا ہے اور ہماری فوج طے شدہ اہداف اور ترجیحات کے مطابق آگے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔

ٹیگس