Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بم دھماکے میں آٹھ امریکی فوجی اور افغان فوج کی کارروائی میں درجنوں طالبان ہلاک

افغانستان میں ایک دھماکے میں آٹھ دہشت گرد امریکی فوجیوں اور افغان فوج کے آپریشن میں درجنوں طالبان کی ہلاکت کی خبر ہے۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پروان کے علاقے بگرام میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک کارواں کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ صوبہ پروان کے پولیس ترجمان عبدالسلیم نوری نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں کم سے کم چار امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس دوران مغربی افغانستان میں افغان فوج کے آپریشن میں کم سے کم پینتالیس طالبان کی ہلاکت کی بھی خبر ہے۔افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے چشت شریف میں افغان بمبار طیاروں نے طالبان کے ایک مرکز پر حملہ کردیا ۔ انھوں نے بتایا کہ اس حملے میں درجنوں طالبان ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ فواد امان نے بتایا ہے اس حملے اور طالبان کی ہلاکت کے بعد چشت شریف میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔انھوں نے بتایا کہ اس علاقے میں افغان فوج کے فضائی حملوں میں شدت اور وسعت آگئی ہے۔

ٹیگس