جنوبی ادلب میں دہشتـگرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے بھاری فوجی ساز و سامان منتقل
شام کی فوج نے جنوبی ادلب میں دہشتـگرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے اس علاقے میں بھاری فوجی ساز و سامان منتقل کر دیئے ہیں
ادلب کے مضافات میں دہشتگرد گروہوں کی جانب سے پسپائی اختیار کرنے سے انکار اور جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بعد شام کی فوج نے کارروائی کے لئے بھاری جنگی ساز و سامان اس علاقے میں روانہ کر دیئے ہیں ۔
شام کے صدر بشار اسد نے پیر کو صوبہ ادلب کے ایک محاذ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ادلب کی جنگ ، جنگ کا سلسلہ ختم کرنے اور دہشتگردوں کا کام تمام کرنے کے لئے ایک بنیادی جنگ ہے ۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ دہشتگردوں نے جمعرات کو صوبہ حسکہ کے شمال مغرب میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جسے شامی فوج نے پسپا کردیا ۔
ترکی سے وابستہ دہشتگردوں کے حملے منگل کو شہر سوچی میں روسی صدر پوتین اور شامی صدر بشار اسد سے ملاقات اور ترکی کی سرحدوں کے قریب سے کرد ملیشیا کے پیچھے ہٹنے اور شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں بند ہونے کے معاہدے پر دستخط کے بعد انجام پائے ہیں۔