الغمر اور الباقورہ میں اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد
Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
اردن نے اسرائیل کو لیز پر دی گئی اپنی زمین واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی جانب سےالغمر اور الباقورہ کے علاقوں پر آج سے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اردن کے حکمران شاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ اردن معاہدے کے تحت الغمر اور الباقورہ کا الحاق ختم کررہا ہے اور دونوں علاقوں کے ہر انچ پر ہم اپنی خودمختاری نافذ کریں گے۔
1994 میں ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل نے یہ علاقے 25 سال کے لیے اردن سے لیز پر لے لیے تھے۔
اردن نے اسرائیل کی طرف سے لیز میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔
اردن اور اسرائیل کے درمیان حالیہ عرصے میں تعلقات میں کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔