Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • موصل سے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کے پیدا کردہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف حکومتی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعشی کمانڈر کو موصل کے صنعتی علاقہ الحی سےگرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز نے موصل کو سن 2017 میں داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا تھا۔

 

ٹیگس