Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی علاقوں پر فلسطین کا جوابی راکٹ حملہ۔ ویڈیو+تصاویر

گزشتہ شب دہشتگرد صیہونی ٹولے کے جنگی طیارے نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کر کے مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک فعال رکن بہا سلیم ابوالعطاء کو شہید کر دیا۔اس حملے میں عبد العطا کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی شہید ہوئی ہیں جبکہ ان دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔صیہونی ٹولے کے اس دہشتگردانہ اقدام کے بعد فلسطینی جوانوں نے بھی صیہونی علاقوں کی جانب کئی راکٹ فائر کئے جس کے بعد صیہونی دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کا الارم بجا دیا گیا اور تمام اسکولوں اور اداروں کی چھٹی کر دی گئی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن بہا سلیم عبد العطا کے مکان پر صیہونی بکباری کے بعد، فلسطینی مزاحمت کی جانب سے کئی راکٹ صیہونی علاقوں کی جانب داغے گئے جس کے بعد پورےغزہ کے قریب پورے صیہونی خطے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا

ٹیگس