مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں حملہ کیا اور ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا
العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ بیت المقدس کے طول کرم علاقے میں گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا جبکہ ایک اور فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔
چند روز قبل غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے میں تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چونتیس فلسطینی شہید اور ایک سو دس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
صیہونی ، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور بے بنیاد بہانوں سے فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیتے ہیں۔