یہودی بستیوں کی تعمیرکی مذمت
یہودی بستیوں کی تعمیرکی مذمت
Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت جہاں مظلوم فلسطینیوں کو خاک و خون میں نہلا رہی ہے وہیں وہ یہودی بستیاں بھی تعمیر کر رہی ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزير اعظم محمد اشتیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہے اور امریکی وزیر خارجہ بین الاقوامی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
فلسطینی وزيراعظم نے کہا کہ امریکی حکام فلسطین کے بارے میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی پٹی میں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے خلاف نہیں ہے۔