شامی فوج نے مزید علاقے دہشت گردوں سے چھڑالیے
Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
شامی فوج نے جنوب مشرقی ادلب میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ام الخلاخیل اور الزر زور نامی کالونیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جبھۃ النصرہ اور اجناد القوقاز نامی دہشتگرد گروہوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں میں جنوب مشرقی ادلب میں واقع ام الخلاخیل کالونی کو آزاد کرا لیا گیا۔
شامی فوج نے جبھۃ النصرہ اور اجناد القوقاز کے عناصر کی رسد کے راستے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
اس کارروائی میں پچاس سے زیادہ دہشتگرد ہلاک اور زخمی اور ان کے فوجی ساز و سامان تباہ ہوگئے۔اس رپورٹ کے مطابق ام الخلاخیل کی آزادی کے بعد شام کی فوج ، جنوب مشرقی ادلب میں اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور پیر کی صبح الزرزور کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی۔
اس محور میں شامی فوج نے جبھۃ النصرہ اور اجناد القوقاز کے عناصر کے خلاف کارروائی کی اور اس کالونی کو بھی قابضوں کے ہاتھوں سے آزاد کرا لیا۔
شام کی فوج نےگذشتہ اتوار کو بھی جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کے ساتھ جنگ کے بعد ادلب کے المشیریہ دیہات کوآزاد کرا لیا۔
شامی فوج نے سولہ نومبر سے جنوب مشرقی ادلب میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے اور گولہ باری کا آغاز کیا تھا۔