Dec ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • طالبان پاکستان کا سرغنہ قاری سیف اللہ محسود ہلاک

افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔

ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3 جنگجوؤں کو بھی قتل کیا تھا۔

قاری سیف اللہ محسود کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔ وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس