Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۱ Asia/Tehran
  • حنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کا ردعمل

پاکستان، ہندوستان اور افغانستان نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام خطے میں بے ثباتی کا عامل ہے ۔ 
پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی اقدام نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے امریکا کے اس اقدام کو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔ 
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور اس علاقے میں کشیدگی کا بڑھنا تشویشناک ہے۔ 
افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے وہ اپنے ملک کی سرزمین کو کسی بھی بیرونی طاقت کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

ٹیگس