عراق، امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ
Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۷ Asia/Tehran
عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارتخانے کے اطراف میں دو راکٹ فائر کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنيجر کی رات یہ راکٹ بغداد کے گرین زون علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے پاس گرے۔
اسکائی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کو جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کی عمارت کے اوپر امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔ اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
عراق میں امریکی سفارتخانہ 4 لاکھ 20 ہزار میٹر مربع پر مشتمل ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑی سفارتی جگہ سمجھی جاتا ہے۔ عراقی عوام نے بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کو جاسوسی کا اڈہ قرار دیا اور اس کو بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔