شہید ابو مہدی المہندس کا جسد پاک نجف اشرف پہنچ گیا
شہید ابو مہدی المہندس کا جسد پاک نجف اشرف پہنچ گیا ہے۔
شہید ابو مہدی المہندس کا جسد پاک نجف اشرف پہنچ گیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاستی فوجی دہشت گردی میں ، سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ شہید ہونے والے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کا جسد پاک بصرہ اور دیگر عراقی شہروں سے ہوتا ہوا ، نجف اشرف پہنچ گیا ہے۔
منگل کو بصرے میں شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے میں لاکھوں عراقیوں نے شرکت کی ۔بتایا گیا ہے کہ تقریبا پانچ لاکھ عراقی، ایران اور عراق کی شلمچہ سرحد پر شہید ابو مہدی المہندس کے جسد پاک کے استقبال کو موجود تھے اور اس کے بعد بصرے میں شہید کے جنازے کے جلوس میں کئی ملین عراقیوں نے شرکت کی ۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر کا جسد پاک ، امام المجاہدین حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام کے روضہ اقدس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس کا جسدپاک بھی شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدائے استقامت کے جسدہائے پاک کے ہمراہ ایران لایا گیا تھا جو ایران کے شہروں مشہد مقدس، تہران ، قم ، آبادان اور خرم شہر میں تشیع جنازہ کے بعد منگل کو شلمچہ سرحد سے عراق منتقل کیا گیا ۔