Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی اڈے پر حملے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا گیا: عراقی حکام

عراقی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے عراق کے اندر امریکی فوجی اڈے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی ٹھکانوں پرمیزائل حملوں سے قبل عراقی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے کہاہے کہ عراق کے وزارت عظمیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ایران کی جانب باضابطہ پیغام  موصول ہوا جس میں عراق کی سرزمین پرامریکی فوجیوں پر میزائل حملہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ  ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈرقاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر چند ساتھی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد تہران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے 2 فوجی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے جن کے نتیجے میں 80 دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس