ایران و عراق میں جدائی ممکن نہیں! ۔ پوسٹر
دشمن اور سامراج کی لاکھ کوششوں اور سازشوں کے باجود آج ایران اور عراق پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہو کر اتحاد، یکجہتی، ہمدلی اور برادری کی بہترین مثال پیش کر رہے ہیں۔
دشمن اور سامراج نے لاکھ چاہا اور مسلسل سازشیں رچیں کہ ایران و عراق کو تقسیم کیا جائے، ان کے عوام کے درمیان خلیج پیدا کر دی جائے، ان میں پھوٹ ڈال کر انہیں ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑا کیا جائے، مگر اس کے باجود آج ایران اور عراق پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہو کر اتحاد، یکجہتی، ہمدلی اور برادری کی بہترین مثال پیش کر رہے ہیں۔
شک نہیں کہ یہ صرف شہدا بالخصوص شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کے خون کا صدقہ ہے کہ دونوں ملک پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہو گئے اور امریکہ کو خطے میں بیگانہ قرار دے دیا گیا۔
امریکہ نے غلط اندازوں کا شکار ہو کر عراق میں ایک دہشتگرانہ کاروائی کی اور بغداد ایئرپورٹ کے قریب سپاہ قدس کے محبوب کمانڈر سردار اسلام قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا مگر اسکی منشا کے بالکل برخلاف شہدا کا خون بڑی جلدی رنگ لایا اور اس نے ایک بار پھر امت اسلامیہ کی رگوں میں اتحاد و یکجہتی کی روح پھونک کر انہیں ایک دھاگے میں پرو دیا۔