Jan ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کا ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم

ندیم بابر نے پاکستان میں توانائی کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے تیل ندیم بابر نے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بالخصوص وزارت تیل اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع پرامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔

ٹیگس