افغانستان میں مسافر طیارہ گرگیا، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ
Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ غزنی میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام مسافروں کی ہلاکت خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق بدقسمت طیارہ ہرات سے کابل جارہا تھا کہ صوبہ غزنی کے ضلع دیہہ یک میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ طیارے میں تراسی مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن خالق داد اکبری نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔ کہا جارہا ہے طیارہ غزنی صوبے کے جس علاقے میں گرا ہے وہ اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہے۔طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں افغان حکام نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔