Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے حملے

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر بمباری کی ہے -

لبنان کے المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس علاقے پر بمباری کی ہے۔درایں اثنا لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پٹی کا دیرالبلح علاقہ بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنا ہے۔ابھی ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ایسے عالم میں غزہ پٹی پر حملے کر رہے ہیں کہ منگل کو امریکی صدر ٹرمپ کے ہاتھوں سینچری ڈیل کی رونمائی کے بعد سے غزہ میں زبردست مظاہرے ہو رہے ہیں،۔فلسطنیی عوام نے غرب اردن ، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں وسیع مظاہرے کر کے سینچری ڈیل کی مذمت کی ہےاس دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی عوام پر فائرنگ اور آنسوگیس کے گولے فائر کر کے بہت سے مظاہرین کو زخمی اور گرفتار کر لیا ہے۔

اس سے قبل بھی تمام فلسطینی گروہوں نے امریکی صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی موجودگی میں واشنگٹن میں سینچری ڈیل کی رونمائی کی ۔

سینچری ڈیل امریکی حکومت کی ایک نئی سازش ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے تمام حقوق کو پامال کردینا ہے ۔ اس سازش کو بعض عرب ممالک منجملہ سعودی ، بحرین اور امارات کی حمایت و تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سازش کے نتیجے میں بیت المقدس پوری طرح صیہونیوں کے قبضے میں چلا جائے گا ، فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے جدوجہد کا حق چھین لیا جائے گا اور پناہ گزین فلسطینیوں کی وطن واپسی کا حق ختم ہو جائے گا۔

 

ٹیگس