سینچری ڈیل پر فلسطینیوں کا غم و غصہ + ویڈیو
Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
پوری دنیا میں اس شرمناک ڈیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے واضح لفظوں میں اعلان کر دیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کو ہزار بار مسترد کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کی جس کے خلاف عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور بہت سے اسلامی ممالک اور فلسطینی جماعتوں کے سربراہوں نے اس امریکی و صیہونی منصوبے سے اپنی شدید مخالفت و بے زاری کا اعلان کیا ہے۔
سینچری ڈیل میں پورا بیت المقدس ، غرب اردن میں موجود کالونیاں، صیہونی حکومت کے قبضے میں دے دی گئی ہیں اور پناہ گزیں فلسطینیوں کی وطن واپسی کا موضوع بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔