زیتان اسٹریٹیجک کالونی پر شامی فوج کا کنٹرول
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
شام کی فوج نے حلب کے مضافات میں دہشتگردوں کے اڈوں کو تباہ اور اسٹریٹیجک زیتان کالونی کو آزاد کرا لیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے مضافات میں واقع زیتان کالونی کو آزاد کرانے کی کارروائی میں دہشتگردوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔ شامی فوج نے ادلب کے جنوب مشرق میں واقع کفر بطیخ، کفردادیخ اور انقراتی کالونیوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا کے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-
شام کی فوج نے ادلب میں دہشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کی بار بار خلاف ورزی کے جواب میں کچھ دنوں پہلے فوجی کارروائیاں شروع کی تھیں اور اب تک اس صوبے کے کئی علاقے اپنے کنٹرول میں لے لیے۔
صوبہ ادلب شام میں دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ ہے جو اس صوبے اور مغربی حلب اور مشرقی لاذقیہ کے بعض حصوں کی آزادی کے بعد ختم ہو جائے گا۔