سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی فہرست جاری، خوف کی وجہ سے زیادہ تر قیدیوں کے نام شامل نہيں
سعودی عرب کے ذرائع نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید سیاسی قیدیوں کی نئی فہرست ان کے ناموں کے ساتھ جاری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رپورٹ دینے والے ایک ٹویٹر پیج پر سعودی عرب کی جیل میں قید بند کی زندگی گزارنے والے سیاسی قیدیوں کی فہرست کو اپڈیٹ کرکے منتشر کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں ان 120 افراد کے نام ہیں جنہیں ستمبر 2017 میں قید کیا گیا تھا۔
اس ٹویٹر پیج پر لکھا گیا ہے کہ ان قیدیوں میں سے زیادہ تر کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو خفیہ مقدموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رپورٹ دینے والے ایک ٹویٹر پیج پر لکھا گیا ہے کہ اس فہرست میں قیدیوں کے اہل خانہ کے خوف سے سیکڑوں قیدیوں کے نام شامل نہیں کئے گئے کیونکہ قیدیوں کے اہل خانہ کو سعودی حکومت کی جانب سے سرکوبی کا خوف لاحق ہے۔