Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو ایک فلسطینی جوان کو بیت المقدس کے باب الاسباط علاقے میں اس بہانے سے گولی مار کر شہید کردیا کہ بقول ان کے وہ صیہونیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔ درایں اثنا فلسطینی پولیس اہلکار طارق بدوان کو بھی شہر جنین میں ایک صیہونی فوجی نے گولی مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے پر واقع شہر جینن میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک انیس سالہ نوجوان شہید جبکہ جھڑپوں میں چھےافراد زخمی بھی ہوئے۔ بدھ کو سترہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد سلمان طعمہ الحداد شہر الخلیل کے باب الزاویہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے تھے۔
 
دوسری جانب غرب اردن میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
 
غرب اردن میں مظاہرین کے ارد گرد بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں مظاہرین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ 

ٹیگس