Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • حلب کا اسٹراٹیجک علاقہ دہشت گردوں کے وجود سے پاک

شامی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ حلب کے اسٹراٹیجک علاقے خان العسل کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

شامی فوج نے صوبہ حلب میں الراشدین 4 علاقے کا بھی کنٹرول  سنبھال لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتح کا سلسلہ جاری ہے۔

شام کی فوج نے تقریبا 4 روز قبل حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوں کے 16 گاؤں کو آزاد کرا لیا تھا۔

ٹیگس