پاکستان و ترکی کے صدور کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید
Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ۔
پاکستان کےصدر ڈاکٹر عارف علوی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں موجود وسیع گنجائش سے بھر پوراستفادہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مؤثر تجارتی و اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پربھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان دو روزہ سرکاری دورے پرکل پاکستان پہنچے ہیں۔