سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے
Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
ہزاروں فلسطینیوں نے آج غزہ کی پٹی میں سینچری ڈیل کے خلاف مظاہرے کئے۔
فلسطین کی ویب سائٹ الشرق کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما ماھر صبرہ کا کہنا تھا کہ سینچری ڈیل قدس، فلسطینی قوم اور امت اسلامی کے خلاف ایک جنایت ہے اور ہم نہ فقط اسے قبول نہیں کرتے بلکہ کسی بھی طوراس پر عمل در آمد کی اجازت نہیں دیں گے۔
حماس کے رہنما ماھر صبرہ نے کہاکہ قدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا اور فلسطینی قوم اپنے اتحاد و یکجہتی سے امریکہ اور اسرائیل کی تمام سازسشوں کو ناکام بنا دے گی۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں صیہونی غاصبوں سے مقابلہ کرنے کے لئے استقامتی محاذ کے مجاہدوں کیلئے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 28 جنوری 2020 کو نسل پرستانہ سینچری ڈیل کی رونمائی کی تھی۔