Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس نے عمرہ اور زیارات مقدسہ پر بھی پابندی عائد کرا دی

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اور سعودی عرب کے تمام زیارتی اور سیاحتی ویزے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اس ملک میں کورونا سے 18 افراد ہلاک ہوئے اور 244 افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

مغربی ایشیا کے علاقے میں کورونا وائرس کا سب سے پہلے سعودی عرب شکار ہوا اور 6 فروری 2020 کو سعودی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ سعودی عرب میں دو ہندوستانی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے فورا بعد سعودی حکام نے اس خبر کی تردید کی۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ترکی کے غیر ضروری سفر سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 294 ہوگئی جبکہ اس وائرس سے اب تک 2 ہزار 770 اموات ہو چکی ہیں۔

ٹیگس