Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • جنوبی ادلب میں شامی فوج کی بڑی کامیابی

شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبہ ادلب کے جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق لبنان کے المیادین چینل نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے  صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی ادلب میں دہشت گردوں کے بہت سے ٹھکانوں کو تبا اور علاقے پر پوری طرح اپنا کنٹرول کیا ہے - شامی فوج نے العنکاوی ، قلیدین ، الحویجہ ،الحواش، کرسعا، فطیرہ اور الملاجہ نامی بستیوں کو بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ جبکہ صوبہ حماہ کے کےعلاقے بیت راس کو دہشت گردوں سے پاک کردیا  ہےاس سے قبل بھی شامی فوج نے ادلب کے کئی علاقوں کو بعض عرب اور مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ادلب، شام میں دہشتگردوں کا آخری اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

ٹیگس