Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کا ڈرون طیارہ سرنگوں

شام کی فوج نے ادلب کے علاقے سراقب میں ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق ادلب صوبے میں شامی فوج اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپوں کے ساتھ ہی شا م کی وزارت دفاع کے ایک ذریعہ نے کہا ہے کہ ادلب کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ادلب کے فضائی حدود میں ہر قسم کے طیارے، جنگی طیارے اور جاسوس طیاروں کی پرواز ممنوع ہے اور جوکوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے اسے دشمن کا طیارہ سمجھ کر سرنگوں کردیا جائیگا۔

شام گزشتہ 9 سال سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکارہے کہ جس کے دوران لاکھوں افراد جاں بحق اور  ملک کے اندر اور باہرجلا وطن ہوئے ہیں۔

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

ٹیگس