Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • شام میں سڑک حادثہ 30 جاں بحق 70 زخمی

شام میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم تیس لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ستر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ارنا کے مطابق، سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات شام کے دار الحکومت دمشق کے مضافات میں دمشق- حمص ہائی وے پر ایک ٹینکر دو مسافر بسوں اور کئی کاروں سے ٹکرا گیا جس میں کم سے کم تیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

شام کے وزیر داخلہ نے پریس کے لئے جاری کردہ اپنے بیان میں  کہا کہ یہ حادثہ ٹینکر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے سبب ٹینکر دو مسافر بسوں اور پندرہ کاروں سے ٹکراگیا۔ ان بسوں میں عراقی مسافر سوار تھے۔  حادثہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس