Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • بعثت حضرت محمد (ص) کے موقع پرعالم اسلام میں جشن و سرور

رحمت للعالمین ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بعثت کی آمد پر پورا عالم اسلام جشن و سرور میں ڈوبا ہوا ہے۔

ہجرت سے تیرہ سال قبل ستائس رجب المرجب کو جس وقت رحمت للعالمین مرسل اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم چالیس برس کے ہوئے، تو خلاق کائنات نے اپنے محبوب کو اپنے آخری پیغمبر کے طور پر چننے اور آپ کو درجہ نبوت عطا کرنے کا فیصلہ کیا۔ محبوب کبریا مکہ کی غار حرا میں محو عبادت تھے کہ اچانک فرشتہ وحی کی صدائے اقرا غار میں گونجی اور یوں وحی الٰہی کے سائے میں آخری نبوت کا آغاز ہوا۔

مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے وحی الٰہی کا آغاز ہوتے ہی عالم بشریت کی ہدایت و رہنمائی کا بیڑا اٹھایا اور حیات طیبہ کے حصول کے لئے اسلام کے نام سے موسوم وہ خطوط عالم بشریت کے حوالے کئے جو رہتی دنیا تک انسانی سعادت کے ضامن قرار پائے۔ محبوب خدا نے عالم انسانیت کو وہ ضابطہ حیات عطا کیا کہ جس کے سائے میں بشریت کمال و انسانیت کی معراج کو با آسانی پا سکتی ہے۔

*نبوت و ولایت کی اس عظیم عید کے موقع پر سحرعالمی نیٹ ورک تمام عالم بشریت بالخصوص فرزندان توحید اور اپنے تمام ناظرین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے*

ٹیگس