ایران نے کی افغان امن عمل کی حمایت
ایران کے وزیر خارجہ نے آج منگل کے روز محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کیساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطے میں ان سے باہمی دلچسبی کے امور، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور افغان صدارتی انتخابات کے بعد رونما ہونے والی صورتحال اور اختلافات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کیساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطے میں افغان امن عمل اور قومی مفاہمت میں افغانستان کے آئین پر مبنی سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام سیاسی دھڑوں پر مشتمل افغان امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر محمد جواد ظریف نے ان کو نئے شمسی سال اورعید نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال، افغان امن عمل اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون سے متعلق گفتگوکی۔
ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں محمد اشرف غنی اور-عبداللہ عبداللہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان کے سیاسی مسائل کے حل میں ایران کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔