سعودی فوجی چھاؤنی پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i364366-سعودی_فوجی_چھاؤنی_پر_یمنی_فوج_کا_میزائلی_حملہ
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سعودی اتحاد کی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی چھاؤنی پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سعودی اتحاد کی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کی صوبہ البیضاء اور دیگر صوبوں پر جارحیت اور کشیدگی پھیلانے  کے جواب میں فوجی چھاؤنی الشاجری پر قاصم نامی بیلیسٹک میزائل فائر کئے۔

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ اس میزائلی حملے میں  متعدد سعودی آلہ کارہلاک و زخمی ہوئے اور سعودی اتحاد کی جارحیت کا بدستور جواب دیا جائیگا۔

سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔