افغانستان میں خونریز جھڑپیں اور دھماکے، 45 ہلاک
افغانستان میں خونریز جھڑپوں اور دھماکوں کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے کی فوج کے ترجمان ایمل مومند کا کہنا ہے کہ پکتیکا صوبے کے برمل علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی افغانستان کے جوزجان علاقے کے گورنر کے پریس دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق طالبان کا ایک سرغنہ اپنے 13 ساتھیوں سمیت افغان فوج کی کارروائی میں ہلاک اور 13 طالبان زخمی ہوئے۔
صوبہ ہرات کے کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات کے علاقے کشک کھنہ میں افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 15 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ اسی طرح فاریاب کی پولیس نے کہا ہے کہ قیصار کے علاقے میں طالبان اور افغان فوج کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 7 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ان جھڑپوں میں 2 افغان فوجی بھی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔