Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • 30 لاکھ افغان باشندوں کو طبی امداد کی ضرورت: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے 30 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو طبی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کل اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف جنوری کے مہینے میں ہونے والی جھڑپوں میں افغانستان کے 15 صوبوں سے 11 ہزار 390 افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس ماہ تقریبا 22 ہزار افراد قدرتی آفات سے متاثرہوئے جبکہ 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ جنوری کے مہینے میں افغانستان کے طبی مراکز پر7 بار حملے ہوئے جس کی وجہ سے 16 طبی مراکز بند ہو ئے اور متعدد افراد ان حملوں جاں بحق و زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان، زلزلہ، سیلاب، لینڈ سلائڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے واقعات کی زد پر ہے۔

ٹیگس