Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی اشرف غنی اورعبدالله عبدالله سے ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اشرف غنی اورعبدالله عبدالله سے ہونے والی علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 افغانستان کے صدارتی ہاوس (ارگ) کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف اور اشرف غنی کے مابین ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کورونا وائرس اور ایران میں موجود افغان مہاجرین کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد جواد ظریف نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان میں تمام گروہوں کی شرکت سے قیام امن کے لئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح عبدالله عبدالله سے ہونے والی ٹیلی فونک رابطے میں افغانستان میں امن اور فوری جنگ بندی کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت پر گفتگو کی۔

محمد جواد ظریف اورعبدالله عبدالله نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کورونا وائرس کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر تاکید کی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کی جانب سے افغانستان کی مدد پر تاکید کی۔

ٹیگس