یمن، یکطرفہ جنگ بندی کا مذاق + ویڈیو
یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے ٹویٹ کر کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر صوبہ البیضاء کے علاقے عفار میں عوامی مفادات اور ان کی پرائیویٹ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا مقصد توسیع پسندی، شدید حملے کے لئے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو منظم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سازشیں، اقوام متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔