May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی جیلوں میں خواتین پر جنسی تشدد

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے سعودی عرب کے شہر جدہ کی ذھبان جیل میں قید خواتین قیدیوں پر ظلم و ستم اور جنسی تشدد سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ڈاکومینٹری فلم دکھائی ہے ۔

اس ڈاکومینٹری فلم میں کہ جس کا نام ذھبان کی جیل میں قید خواتین ہے، یمنی دیسای اپنے اوپر تشدد کی داستان سناتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حائل یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار اسے شکنجہ دینے والی ایسی جگہ منتقل کرتے ہیں کہ جو ذھبان جیل کے قریب ایک شہزادے کی جگہ ہے۔

سعودی عرب کی سرگرم خاتون لجین الهذلول کی بہن علیاء الهذلول کا کہنا تھا کہ ان کی بہن لجین الهذلول پر جیل میں بہت تشدد ہوا اور یہ تشدد ان سے کچھ اگلوانے کیلئے نہیں ہوا بلکہ سعودی آلہ کار خواتین پر تشدد کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کی ایک اور سرگرم خاتون سحر الفیفی نے کہا کہ جیل کے سپاہیوں نے ایک خاتون کو ذہنی ٹارچر کرنے اور اس سے اعتراف لینے کے لئے اس کی عریاں تصاویر کھینچیں۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کی اس ڈاکو مینٹری فلم کے مطابق ذھبان جیل میں خواتین کو جنسی طور پر بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرنے والے سیکڑوں سماجی شخصیات جیلوں میں قید ہیں۔

ٹیگس