May ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی کامیاب کارروائی اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پسپائی

شام کی فوج نے ترکی کے فوجی حملوں پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے صوبہ حماہ کے شمال مغربی علاقے پر حملے شروع کئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حماہ کے دیہی علاقے طنجرہ پرقبضہ کر لیا تھا لیکن آج بروز پیر شام کی فوج نے اس علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

 شام میں انسانی حقوق کے مرکز کا کہنا ہے کہ حماہ کا دیہی علاقہ طنجرہ صرف 24  گھنٹے تک ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے میں رہاجس کے بعد شامی فوج نے ایک آپریشن کے دوران اسے آزاد کرا لیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام کے کچھ علاقوں پر قابض ہو گئی جس کے بعد ترکی کی فوج ان علاقوں میں تعینات ہو گئی ہے۔

ٹیگس