امریکہ سے معاہدے کے بعد طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا: رپورٹ
افغانستان کے نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد سے ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے
افغان نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طالبان نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد سے ڈھائی ماہ کے عرصے کے دوران تین ہزار سات سو بارہ سے زائد حملے کیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں چار سو انہتر عام شہر جاں بحق اور ساڑھے نو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ افغان نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس عرصے کے دوران ملک کے سیکورٹی ادارے مکمل طور پر دفاعی پوزیشن میں تھے، تاہم انہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک ہزار چھے سو کے قریب آپریشن انجام دیئے۔
رپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی اداروں کی دفاعی کارروائیوں میں دوہزار ایک سو چونتیس طالبان ہلاک اور تقریبا ایک ہزار سات سو زخمی ہوئے۔