افغان وزارت دفاع کی تنصیبات پر طالبان کا حملہ، ۲۵ ہلاک و زخمی
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان گروہ نے مشرقی علاقے میں اس ملک کی وزارت دفاع کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان گروہ نے مشرقی علاقے میں وزارت دفاع کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں پچیس افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح ایک دہشتگرد نے صوبے پکتیا کے صدر مقام گردیز میں وزارت دفاع کی تنصیبات کو دھماکہ خیز مواد کی حامل گاڑی سے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر افغان سیکورٹی اہلکاروں نے اس مقام پر پہنچنے سے پہلے ہی شناخت کر کے اس پر حملہ کر دیا۔
خبروں کے مطابق بارودی مواد کی حامل اس گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ عام شہری جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں پانچ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔