May ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب دنیا بھر میں زیادہ ہتھیار خریدنے والا ملک

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں زیادہ ہتھیار خریدنے والا پہلا ملک ہے۔

الخلیج آنلاین کی جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2015 سے 2019 تک دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہتھیاروں کی 12 فیصد خریداری کی۔ اس طرح وہ دنیا کے ان 4 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو سب سے زیادہ ہتھیار خریدتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے  اپنی داخلی پیداوار کے 8 فیصد کو فوجی شعبے کیلئے مختص کیا ہے اور امریکی ہتھیاروں کا 5 فیصد صرف سعودی عرب کیلئے ہے۔

الخلیج آنلاین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے برطانیہ سے 2015 سے 2019 تک ہتھیاروں کی خریداری کے 19 ارب ڈالر مالیت کی قرار دادوں پر دستخط کئے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ سے ہتھیار خریدنے کے ساتھ ساتھ کینیڈا، جرمنی اور روس سے بھی ہتھیار خریدنے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

ٹیگس