May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • طالبان جنگ پسند ٹولہ ہے: امریکہ کے خصوصی ایلچی کا اعتراف

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے طالبان کے ساتھ کئی مرحلوں میں مذاکرات کرنے کے بعد اب اعتراف کیا ہے کہ طالبان ایک جنگ پسند گروہ ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمئے خلیل زاد نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اس ملک میں جنگ بندی معاہدے کا مخالف ہے۔

در ایں اثناء افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے بدھ کے روز کہا تھا کہ طالبان نے ڈھائی ماہ قبل امریکہ کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اب تک افغانستان کے مختلف علاقوں پر 3 ہزار 712 مرتبہ حملے کئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ دیگر دہشتگرد گروہوں کے حملوں کیلئے حالات سازگار بنا کر ملک میں جاری جارحیت سے اپنے آپنا دامن نہیں جھاڑ سکتا، اس لئے کہ افغانستان میں ہونے والے اکثر حملوں میں طالبان کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حالیہ حملوں خاص طور سے کابل کے ہسپتال پر ہونے والے حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس